اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت۔ بنگلہ دیش نے کیے پانچ معاہدوں پر دستخط - modi holds talks with sheikh hasina

بنگلہ دیش کے دو روہ زے دور پر آئے وزیراعظم نریندر مودی اور میزبان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان وفد سطح کی میٹنگ میں ان سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ان پانچ معاہدوں میں کاروباری اور بنگلہ دیش میں آئی ٹی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھارت کے تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔

PM Modi holds talks with Sheikh Hasina; India, Bangladesh sign 5 MoUs
PM Modi holds talks with Sheikh Hasina; India, Bangladesh sign 5 MoUs

By

Published : Mar 27, 2021, 10:39 PM IST

ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر باہمی تعاون کے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے اور دونوں پڑوسیوں کے بہتر تعلقات تمنا کی۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو 12 لاکھ کووڈ ویکسین اور 109 ایمبولینس سونپیں۔

ویڈیو

بنگلہ دیش کے دو روہ زے دور پر آئے وزیراعظم نریندر مودی اور میزبان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے درمیان وفد سطح کی میٹنگ میں ان سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ان پانچ معاہدوں میں کاروباری اور بنگلہ دیش میں آئی ٹی کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھارت کے تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ میٹنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن، بھارت کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اور بھارت کے ہائی کمشنر وکرم دورے سوامی بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران بنگلہ دیش کے روپ پور جوہری توانائی پلانٹ کے انفرا اسٹرکچر کی ترقی میں بھارت کی زیادہ شراکت داری کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان ہلدی باڑی۔ چل گھاٹی شاہراہ پر ایک نئی ٹرین ڈھاکہ۔ نیو جلپائی گوڑی متالی ایکسپریس چلانے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی دونوں وزرائے اعظم نے بنگلہ دیش میں بھارتی فوج کے شہیدوں کی یاد میں ایک یادگار کا سنگ بنیاد رکھا۔

مسٹر مودی نے میٹنگ کے بعد مشترکہ بیان کے دوران محترمہ حسینہ کو ہندوستان کے دوستی کے جذبے کو ظاہر کرتے ہوئے تحفے کے طور پر 109 ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں اور بنگلہ دیش کو 12 لاکھ کووڈ ٹیکے کی علامت سونپیں۔ ہندوستان پہلے ہی بنگلہ دیش کو دس لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے دے چکا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے مسٹر مودی کو بنگ بندھو مجیب الرحمن کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر جاری ایک سونے اور ایک چاندھی کے سکے تحفے میں دیں۔ محترمہ حسینہ نے بنگلہ دیش کے قیام کے 50 برس مکمل ہونے پر جاری ایک چاندھی کا سکہ بھی سونپا۔ مسٹر مودی نے دوسری میٹنگ کے بعد بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید سے بھی ملاقات کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details