وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پردھان منتری کسان سمان ندھی کی PM Kisan 10th Installment Released تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ملک کے تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی۔
وزیر اعظم نے پردھان منتری کسان سمان ندھی کی 10ویں قسط جاری کی۔ اس سے قبل کسانوں کو ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔ اس سکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیر زراعت نریندر سنگھ بھی موجود تھے۔ ملک میں تقریباً 85 فیصد کسان چھوٹے اور پسماندہ ہیں۔