ویکیٹا: امریکی ریاست کینساس کے شہر ویکیٹا میں 'پیزا ہٹ' کی شروعات کرنے والے فرینک کارنی نیومونیا کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ صنعتکار فرینک کارنی کی عمر 82 برس تھی۔ کارنی نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 'پیزا ہٹ' کی شروعات کی تھی۔
ویکیٹا ایگل اخبار کے مطابق کارنی حال ہی میں کوووڈ 19 سے صحت یاب ہوئے تھے، لیکن وہ ایک عرصے سے 'الزائمر کے مرض' میں مبتلا تھے۔ اس کی اہلیہ اور بھائی نے بتایا کہ انہوں نے صبح ساڑھے چار بجے یہاں رہائش گاہ میں آخری سانس لی۔
فرینک کارنی نے ویزیٹا اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے 19 سال کی عمر میں اپنے 26 سالہ بھائی ڈین کے ساتھ پیزا کا کاروبار شروع کیا تھا۔ انہوں نے کاروبار شروع کرنے کے لیے اپنی والدہ سے $ 600 قرض لیاتھا۔