نئی دہلی: کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کو کہا کہ نئی تجارتی خارجہ پالیسی میں بین الاقوامی سطح پر نئے بازار تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی بازاروں میں نئی مصنوعات کے لیے صارفین بنانے پر زور دیا جائے گا۔
مسٹر پیوش نے تجارتی بورڈ کی زیر انتظار میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارتی معیشت کو رفتار دینے اور بھارتیوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ اس کے لیے حکومت نے گھریلو مینوفیکچرنگ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ بھارتی مصنوعات کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے بازار تلاش کرنے اور نئی مصنوعات کی برآمدپر زور دیا۔