بھارت کے معروف ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پلیٹ فارم PhonePe نے منگل کو واضح کیا کہ اس کی پیمنٹ ایپ پر تمام UPI منی ٹرانسفر، آف لائن اور آن لائن ادائیگیاں (UPI، Wallet، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر) تمام صارفین کے لیے مفت ہیں اور جاری رہیں گی۔ کمپنی نے کہا کہ PhonePe ان ٹرانزیکشنز کے لیے کوئی فیس نہیں لیتا ہے، اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کرے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ' PhonePe موبائل ریچارج کے لیے ایک تجربہ کررہا ہے، جہاں صارفین کے ایک چھوٹے سے حصے سے 51-100 روپے کے ریچارج پر 1 روپے اور 100 روپے سے زیادہ کے ریچارج پر 2 روپے کی پروسیسنگ فیس لی جاتی ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ یہ فیس ادائیگی کے تمام طریقوں (upi، والیٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز) کے صارفین پر لاگو ہے۔ اتنا ہی نہیں، 50 روپے سے کم کا ریچارج مکمل طور پر مفت ہے۔
بل کی ادائیگی کے لیے، PhonePe کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیوں پر چارج کرتا ہے اور یہ اب ایک صنعت کا معمول ہے۔