پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرسPHD Chamber نے اشیا اور خدمات ٹیکس GST کے موجودہ ڈھانچے کو دیکھتے ہوئے دو اہم نرخوں کو معقول بنانے اور کم کرنے کی اپیل کی ہے جو کہ طلب اور روزگار کو بڑھانے کے لیے پوری طرح سے سازگار نہیں ہے۔
پی ایچ ڈی صنعت بورڈ کے صدر پردیپ ملتانی نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہاکہ اس ٹیکس کی شرح جی ایس ٹی کی 12 فیصد شرح میں آنے والی مصنوعات پر 10 فیصد اور 18 فیصد سلیب میں آنے والی اشیا پر 15 فیصد ہونی چاہیے۔
انہوں نے جی ایس ٹی کونسل GST Council کی آئندہ میٹنگ میں انڈسٹری باڈی کی اس سفارش پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صفر اور پانچ فیصد کے زمرے میں آنے والی مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہے۔