ممبئی میں پیٹرول 105 روپے، دہلی میں 100 روپے کے قریب
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز دو دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں اس کی قیمت 105 روپے، چنئی میں 100 اور دہلی و کولکاتا میں 99 روپے فی لیٹر عبور کر گئی ہے۔ ڈیزل مسلسل تیسرے روز بھی پرانی قیمتوں میں برقرار رہا۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول آج 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.16 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈیزل 89.18 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہواتھا۔ مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔
ممبئی میں پیٹرول کی قیمت میں 34 پیسے کے اضافہ سے ریکارڈ بلند ترین 105.24 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
چنئی میں بھی پیٹرول سو روپے کو عبور کرگیا وہاں اس کی قیمت 33 پیسے اضافے سے 100.13 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر پر رہا۔
کولکاتا میں پٹرول 40 پیسے مہنگا ہوا اور یہ فی لیٹر 99.04 روپے تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر پربرقرارہے۔