اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تیسرے روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار - petrol, diesel prices news in urdu

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

Petrol, Diesel Rates Remain Unchanged
Petrol, Diesel Rates Remain Unchanged

By

Published : Feb 26, 2021, 3:07 PM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان گھریلو مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل تیسرے روز بھی استحکام رہا۔

دارالحکومت دہلی میں پیٹرول فی الحال 90.83 روپے اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے۔ منگل کو ان دونوں قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی۔ اوپیک پلس ممالک کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے والا ہے تاکہ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ فی الحال لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details