نئی دہلی: مسلسل دو دن تک اضافے کے بعد پیر کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی۔
ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پیٹرول 98.46 روپے اور ڈیزل 88.90 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
جون میں اب تک دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پیٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگاہوا تھا۔
ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی پٹرولیم ایندھن کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پیٹرول ریکارڈ 104.56 روپے اور ڈیزل 96.42 روپے فی لیٹر پربرقرار ہے۔
چنئی میں پیٹرول 99.49 روپے اورڈیزل 93.46 روپے فی لیٹرپرفروخت ہوا۔ کولکاتا میں ایک لیٹر پیٹرول 98.30 روپے اور ڈیزل 91.75 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
- مزید پڑھیں:'مالی برس 22 میں بھارت کی جی ڈی پی 9.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی امید'
- 'مالی برس 22 میں بی ایف ایس آئی، کموڈیٹی شعبے میں ترقی کی امید'
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراسی بنا پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔