پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol Diesel Prices) میں مسلسل دو دن کے اضافے کے بعد آج ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پیٹرول کی قیمت 100.56 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پیٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 1.75 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
- مزید پڑھیں:فیس بک کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، پیشی کا حکم
- فیوچر۔ریلائنس معاہدہ: سپریم کورٹ میں سماعت 20 جولائی کو
دوسرے میٹرو شہروں میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.59 روپے اور ڈیزل 97.18 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول 101.37 روپے اور ڈیزل 94.15 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکاتا میں پیٹرول 100.62 روپے اور ڈیزل 92.65 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔