اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم - قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.69 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

petrol diesel prices unchanged today
petrol diesel prices unchanged today

By

Published : Jun 19, 2021, 3:50 PM IST

نئی دہلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ اس سے قبل جمعہ کے روز قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی 'انڈین آئل کارپوریشن' کے مطابق دہلی میں پیٹرول کی قیمت 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.69 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

دہلی میں ماہ جون میں اب تک پیٹرول کی قیمت 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت 2.54 روپے فی لیٹر بڑھ چکی ہے۔ اس سے قبل مئی میں پیٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ان کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی درج نہیں کی گئی۔

ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 103.08 روپے اور ڈیزل کی قیمت 95.14 روپے فی لیٹر رہی۔ چنئی میں آج ایک لیٹر پیٹرول 98.14 روپے اور ڈیزل 92.31 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکاتا میں پیٹرول کی قیمت 96.84 روپے اور ڈیزل 90.54 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔ ڈیزل

  • دہلی ۔۔۔ 96.93 ۔۔۔ 87.69
  • ممبئی ۔۔۔ 103.08 ۔۔۔ 95.14
  • چنئی ۔۔۔ 98.14 ۔۔۔ 92.31
  • کولکاتا ۔۔۔ 96.84 ۔۔۔ 90.54

یو این آئی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details