نئی دہلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ اس سے پہلے منگل کے روز قیمتوں میں توسیع کی گئی تھی۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 92.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 83.51 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 04 مئی سے اب تک 10 دن قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ چھ دن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.45 روپے اور ڈیزل 2.78 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جگہوں پر بھی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پیٹرول 99.14 روپے، چنئی 94.54 روپے اور کولکاتا میں 92.92 روپے فی لیٹر فروخت ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 90.71 روپے، چنئی میں 88.34 روپے اور کولکاتا میں 86.35 روپے فی لیٹر رہی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔:
شہر۔۔۔پیٹرول۔۔۔ڈیزل
دہلی ۔۔۔۔92.85 ۔۔۔83.51
ممبئی ۔۔۔99.14 ۔۔۔90.71
چنئی ۔۔۔94.54 ۔۔۔88.34
کولکاتا ۔۔۔92.92 ۔۔۔86.35
یو این آئی