اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول-ڈیزل کے داموں میں استحکام جاری

بیرون ملک میں خام تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود گھریلو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 15ویں روز بھی مستحکم رہیں۔

petrol diesel prices unchanged today
پیٹرول،ڈیزل کے داموں میں راحت کا سلسلہ دراز

By

Published : Mar 14, 2021, 5:16 PM IST

تیل پیدا کرنے والے ممالک نے رواں سال فروری میں یومیہ کی بنیاد پر 6.5 ملین بیرل خام تیل کی پیداوار میں کمی کی اطلاع کے بعد لندن برینٹ خام تیل کی قیمت اب بھی 69 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔

دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت فی الحال 91.17 روپےاور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں کم و بیش ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details