نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج مسلسل 29 ویں روز بھی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے فروخت ہورہا ہے۔
سرکاری کمپنیوں نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ تاہم نومبر میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں پیٹرول 90 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔
دسمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہ دسمبر میں پیٹرول ایک روپے 37 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 30 سے 33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔
چار بڑے شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں