اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices : خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، ملک میں سولہویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل (Petrol, Diesel Prices ) کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار۔

Petrol, diesel prices unchanged for 16th consecutive day
Petrol, Diesel Prices : خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم

By

Published : Nov 20, 2021, 5:16 PM IST

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نےآج پٹرول اور ڈیزل (Petrol, Diesel Prices ) کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔ دارالحکومت دہلی مسلسل سولہویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پرممستحکم رہی۔

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی۔ تاہم بین الاقوامی بازار میں جاری خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر گھریلو بازار میں نظر نہیں آرہا ہے۔ مسلسل سولہویں دن بھی پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر ۔۔۔۔پٹرول۔۔۔۔ڈیزل

دہلی ۔۔۔۔ 103.97۔۔۔۔ 86.67

ممبئی۔۔۔۔109.98۔۔۔۔ 94.14

چنئی ۔۔۔۔۔101.40 ۔۔۔۔ 91.43

کولکاتا ۔۔۔۔۔104.67۔۔۔۔89.79

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details