اردو

urdu

ETV Bharat / business

مسلسل دو دنوں کے اضافہ کے بعد پیٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 86.30 ، 87.69 ، 92.86 اور 88.82 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

By

Published : Jan 28, 2021, 3:32 PM IST

Petrol, diesel prices unchanged after hitting new record high
Petrol, diesel prices unchanged after hitting new record high

مسلسل دو دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج جمعرات کو ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں نرمی برقرار ہے۔ فی الحال ملک میں پیٹرول کی قیمت سب سے اعلی سطح پر ہے۔

گزشتہ روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، ممبئی میں 27 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمت بالترتیب 86.30 ، 87.69 ، 92.86 اور 88.82 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دہلی، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 76.48 ، 80.08 روپے ، 83.30 اور 81.71 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details