اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

By

Published : Mar 3, 2021, 2:59 PM IST

Petrol, Diesel Prices Today: Fuel prices remain unchanged for 4th day
Petrol, Diesel Prices Today: Fuel prices remain unchanged for 4th day

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے بدھ کے روز گھریلو مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز استحکام رہا۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔

27 مارچ کو ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 63 ڈالر فی بیرل ہے۔ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کے لئے اوپیک پلس کے ممالک کا اجلاس کل ہونا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details