اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چودھویں روز مستحکم

مسلسل چودھویں روز پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دہلی میں پیٹرول 83.71 روپے جبکہ ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

By

Published : Dec 21, 2020, 3:09 PM IST

petrol, diesel prices steady for two weeks
petrol, diesel prices steady for two weeks

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج مسلسل چودھویں روز بھی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے فروخت ہورہا ہے ۔

سرکاری کمپنیوں نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن گزشتہ دنوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں پیٹرول 90 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

دسمبر میں اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہ دسمبر میں پیٹرول ایک روپے 37 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

چار بڑے شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں

شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی۔۔۔۔۔۔83.71 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔73.87 روپے

ممبئی۔۔۔۔۔90.34۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80.51 روپے

کولکاتا۔۔۔۔85.19۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 77.44روپے

چنئی۔۔۔۔86.51۔۔۔۔۔۔۔۔۔79.21 روپے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details