پیٹرول - ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - دہلی میں ڈیزل کی قیمت
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 77.06 روپے ، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر رہی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز استحکام رہا۔ پیٹرول کی قیمت مسلسل تین دن بڑھنے کے بعد اور ڈیزل کی مسلسل 19 ویں دن مستحکم رہی-
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 80.90 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 25 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں اس کی قیمتیں بالترتیب 82.43 ، 87.58 اور 83.99 روپے فی لیٹر پر رہیں۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 77.06 روپے ، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر رہی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) درج ذیل تھی۔
میٹرو ----------- پیٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.90 (مستحکم) ------- 73.56 (مستحکم)
کولکاتا --------- 82.43 (مستحکم) ------- 77.06 (مستحکم)
ممبئی ------------- 87.58 (مستحکم) ------- 80.11 (مستحکم)
چنئی ------------ 83.99 (مستحکم) ------- 78.86 (مستحکم)