ہفتے کے روز مسلسل دوسرے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مسلسل دوسرے روز ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفتے کے روز ایندھوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ملک میں پیٹرول کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم گذشتہ کارباری دنوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی درج کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:جی ڈی پی پر راہل گاندھی کا طنز
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے جبکہ چنئی میں 22 پیسے فی لیٹر اضافے ریکارڈ کیا۔ اسی دوران، دہلی اور کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے، ممبئی میں 26 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتیں بالترتیب 85.70 ، 87.11 روپے، 92.28 روپے اور 88.29 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔