بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود جمعرات کو گھریلو مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.32 روپے فی لیٹر ہے۔ منگل کے روز ان دونوں ایندھوں کی قیمتوں میں بالترتیب 25 پیسے اور 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔