اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 24ویں روز مستحکم

مسلسل 24ویں روز پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دہلی میں پیٹرول 83.71 روپے جبکہ ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

By

Published : Dec 31, 2020, 3:21 PM IST

Petrol, diesel prices remain unchanged for 24rd consecutive day
Petrol, diesel prices remain unchanged for 24rd consecutive day

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج مسلسل 24ویں روز بھی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 83.71 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے فروخت ہورہا ہے ۔

سرکاری کمپنیوں نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا، لیکن گزشتہ ماہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں پیٹرول 90 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

دسمبر میں اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہ دسمبر میں پیٹرول ایک روپے 37 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔

چار بڑے شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں

شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی۔۔۔۔۔۔83.71 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔73.87 روپے

ممبئی۔۔۔۔۔90.34۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80.51 روپے

کولکاتا۔۔۔۔85.19۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 77.44روپے

چنئی۔۔۔۔86.51۔۔۔۔۔۔۔۔۔79.21 روپے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details