اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol-Diesel Price Today: پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں 108ویں دن بھی مستحکم - بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 108ویں دن بھی مستحکم رہیں۔

http://10.10.50.90//IANS_ENGLISH/16-February-2022/9ae927e7eb865e890f4ef44d981c0402_1602a_1644994905_387.jpg
http://10.10.50.90//IANS_ENGLISH/16-February-2022/9ae927e7eb865e890f4ef44d981c0402_1602a_1644994905_387.jpg

By

Published : Feb 20, 2022, 12:47 PM IST

ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمیوں کو بڑی راحت ملی تھی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹرو……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی ………….95.41…….. 86.67

کولکتہ ......104.67.......89.79

ممبئی .............. 109.98.......94.14

چنئی ............... 101.40 .......... 91.43

یہ بھی پڑھیں:

Dubai EXPO 2020: اسٹارٹ-اپ اور ایف پی او کو فوڈ پروسیسنگ پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details