گھریلو بازار میں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دوسری جانب اوپیک کے اجلاس سے قبل خام تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی لوٹی ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت پھر 65 ڈالر فی بیرل کے اوپر چلی گئی ہے۔
کورونا ویکسین کی دسیتابی، معاشی بحالی اور امریکہ میں ریلیف پیکج کی بنا پر ایندھن کی طلب میں اضافے کی امیدوں کی وجہ سے خام تیل کی قمتیوں میں تیزی آئی ہے۔ تاہم بازار کی نظر رواں ہفتے 4 مارچ کو اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک کے اجلاس پر ہے۔ مارکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر فیصلہ لیا جاسکتا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔