اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ - انڈین آئل کارپوریشن

بیرون ملک میں خام تیل میں تیزی کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ۔

Petrol, Diesel Prices Raised
پیٹرول ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ

By

Published : Dec 27, 2019, 6:04 PM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں آج ڈیزل 15 پیسے مہنگا ہوکر 67.24 روپے فی لیٹر ہو گیا، جو 12 ہفتے کی اعلی ترین سطح ہے۔ پیٹرول کی قیمت بھی چھ پیسے بڑھ کر 14 دسمبر کے بعد کی بلند ترین سطح 74.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بازار میں لندن کا برینٹ کروڈکا وعدہ آج 68 ڈالر فی بیرل کے پار پہنچ گیا۔ تین ماہ بعد خام تیل 68 ڈالر کے پار پہنچا ہے۔ اس قیمت میں پچھلے کچھ عرصے سے آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے جس کا اثر مقامی بازار میں پٹرول ڈیزل کے ساتھ ساتھ دیگر پٹرولیم مصنوعات پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت کولکاتا اور ممبئی میں بھی چھ، چھ پیسے بڑھ کر بالترتیب 77.40 روپے اور 80.40 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ چنئی میں یہ سات پیسے کے اضافہ کے ساتھ 77.71 روپے فی لیٹر رہا۔

ڈیزل کولکاتا اور ممبئی میں 16-16 پیسے مہنگا ہوا۔ کولکاتا میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 69.66 روپے اور ممبئی میں 70.55 روپے رہی۔ چنئی ڈیزل کی قیمت 17 پیسے بڑھ کر 71.10 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

تیل مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ پٹرول-ڈیزل کی قیمت کا جائزہ لیتی ہیں اور ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمت نافذ ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details