اردو

urdu

ETV Bharat / business

تین دنوں کے استحکام کے بعد پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ - انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج

پیر کے روز دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے اور چنئی میں 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Petrol Prices Touch New High Of ₹ 84.95 Per Litre In Delhi, Diesel At ₹ 75.13
Petrol Prices Touch New High Of ₹ 84.95 Per Litre In Delhi, Diesel At ₹ 75.13

By

Published : Jan 18, 2021, 3:27 PM IST

ممبئی: پیر کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی سمیت چاروں بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تین دن کے استحکام کے بعد ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے سے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 84.95 ، 86.39 روپے، 91.56 اور 87.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:چینی مصنوعات پر پابندی، امریکہ میں روزگار کا بحران؟

دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 75.13 ، 78.72 روپے ، 81.27 اور 80.43 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

پیر کے روز دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے اور چنئی میں 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، ممبئی میں 27 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) میں بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ مارچ کی ترسیل کے معاہدے میں گذشتہ سیشن کے دوران 0.83 فیصد کم ہوکر 54.64 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا تھا، جبکہ ہفتے کے دوران قیمت 57 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details