پیٹرول پمپ پر پیٹرول لینے کے لیے آئے بائیک سوار نے پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے اور ہم جیسے چھوٹے کاروباری بڑھتی مہنگائی کی مار سے ٹھیلا لگانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔'
بدایوں: پیٹرول - ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان
پیٹرول - ڈیزل اور بڑھتی مہنگائی کی مار نے پورے ملک بھر کی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کی عوام بھی مہگائی پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔
petrol diesel prices hit common people budget
خیال رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 91.17 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور کم و بیش یہی دونوں قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔