اردو

urdu

ETV Bharat / business

دو دن کی تیزی کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم - دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی

صنعتی شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت جمعرات کے روز 25 پیسے بڑھ کر 91.32 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے بڑھ کر 81.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

Petrol Diesel Price unchanged  Today
Petrol Diesel Price unchanged Today

By

Published : Jan 16, 2021, 3:09 PM IST

نئی دہلی: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو مارکیٹ میں بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، حالانکہ دودنوں کے اضافے کے بعد آج مسلسل دوسرے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے، حالانکہ بدھ اور جمعرات کو مسلسل دو دنوں کے اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول کی قیمتیں اعلی سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیٹرول دارالحکومت دہلی میں 84.70 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پیٹرول 91.32 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دہلی میں دو دن میں پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ جمعرات کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی اور ممبئی میں پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، کولکاتہ میں 23 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے کا اضافہ کیا۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، ممبئی میں 26 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے کا اضافہ کیا۔

قیمت میں اضافے کے معاملے میں دہلی میں پیٹرول 84.70 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ ممبئی میں ڈیزل کی قیمتیں نئی اونچائی پر پہنچ گئی ہیں۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پیٹرول کی قیمتیں بالترتیب 84.70، 86.15 روپے، 91.32 روپے اور 87.40 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی دوران دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 74.88 ، 78.47 روپے ، 81.60 روپے اور 80.19 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہر میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں۔

شہر۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی۔۔۔84.70۔۔۔۔۔74.84 روپے

ممبئی۔۔۔91.32۔۔۔81.60 روپے

کولکاتا۔۔۔86.15۔۔۔۔78.47 روپے

چنئی۔۔۔۔87.40۔۔۔۔۔80.19 روپے

ABOUT THE AUTHOR

...view details