بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ ملک میں پیڑول ڈیزل کی قمیتوں میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے، مسلسل نویں دن بھی پیٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔
مسلسل نو ویں روز پٹرول۔ ڈیزل ہوا مہنگا - petrol price up by rs 5
دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 48 پیسے بڑھ کر 76.26 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 48 پیسے بڑھ کر 76.26 روپے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 59 پیسے بڑھنے کے ساتھ 74.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 07 جون سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان آٹھ دنوں میں دہلی میں پٹرول پانچ روپے یعنی سات فیصد اور ڈیزل 5.23 روپے یعنی ساڑھے سات فیصد مہنگا ہو ا ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 46 پیسے بڑھ کر 78.10 روپے، ممبئی میں 47 پیسے بڑھ کر 83.17 روپے اور چنئی میں 43 پیسے بڑھ کر 79.96 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جبکہ ڈیزل کولکاتا میں 53 پیسے مہنگا ہوکر 70.33 روپے، ممبئی میں 57 پیسے مہنگا ہو کر 73.21 روپے اور چنئی میں 51 پیسے مہنگا ہو کر 72.69 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔