اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ - پیٹرول کی قیمتوں میں 22 سے 25 پیسے اضافہ

پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے منگل کے روز دہلی میں پیٹرول کی قیمت 85.20 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ وہیں، کولکاتا 86.63 روپے، چنئی میں 87.85 روپے اور ممبئی میں 91.80 اور فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Petrol crosses Rs 85 mark for first time in Delhi, nears Rs 92 in Mumbai
Petrol crosses Rs 85 mark for first time in Delhi, nears Rs 92 in Mumbai

By

Published : Jan 19, 2021, 3:36 PM IST

سرکاری تیل کمپنوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے روز اضافہ کیا گیا۔ آج ڈیزل کی قیمتوں میں 24 سے 25 پیسے اضافہ ہوا، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں 22 سے 25 پیسے اضافہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:'بھارتی معیشت میں 25 فیصد گراوٹ آسکتی ہے'

پیر کے روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی سمیت چاروں بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تین دن کے استحکام کے بعد مسلسل دوسرے روز پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے سے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 85.20 ، 86.63 روپے، 91.80 اور 87.85 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 75.38 ، 78.97 روپے ، 82.13 اور 80.67 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details