اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 28 پیسے کا اضافہ - دہلی میں پیٹرول

ممبئی میں آج پیٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے بالترتیب 103.63 روپے اور 95.72 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔

Petrol and diesel rates hiked after one-day pause
Petrol, diesel prices: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 28 پیسے کا اضافہ

By

Published : Jun 22, 2021, 4:10 PM IST

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل Petrol, diesel prices کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل آج 28 پیسے مہنگا ہوکر ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 97.50 روپے اور ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر 88.23 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ دہلی میں ماہ جون میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 3.27 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.08 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پیٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں آج پیٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے بالترتیب 103.63 روپے اور 95.72 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔

چنئی میں پیٹرول اور ڈیزل 25-25 پیسے اور کولکاتا میں 26-26 پیسے مہنگے ہو گئے۔ چنئی میں، ایک لیٹر پیٹرول 98.65 روپے اور ڈیزل 92.83 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکاتا میں پیٹرول 97.38 روپے اور ڈیزل 91.08 روپے فی لیٹر رہا ۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام ۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔ ڈیزل

دہلی ۔۔۔ 97.50 ۔۔۔ 88.23

ممبئی ۔۔۔ 103.63 ۔۔۔ 95.72

چنئی ۔۔۔ 98.65 ۔۔۔ 92.83

کولکاتا ۔۔۔ 97.38 ۔۔۔ 91.08

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details