اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 84ویں دن بھی مستحکم - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل بڑھنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 84ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ Fuel prices stable on 84th day

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 84ویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 84ویں دن بھی مستحکم

By

Published : Jan 27, 2022, 2:13 PM IST

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 84ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔Fuel prices continued to remain unchanged in India

دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔Petrol, Diesel Prices

سنگاپور میں صبح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.89 فیصد کمی کے ساتھ 89.16 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.93 فیصد کمی کے ساتھ 86.54 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔


یہ بھی پڑھیں : Petrol and Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 78ویں دن بھی مستحکم رہیں


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں: Fuel prices continued to remain unchanged in India

میٹرو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی ………….95.41…….. 86.67

کولکتہ ......104.67.......89.79

ممبئی .............. 109.98.......94.14

چنئی ............... 101.40 .......... 91.43

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details