اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol and Diesel Prices Stable: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 104ویں دن بھی مستحکم - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل 104ویں دن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ Petrol and Diesel Prices

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 104ویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 104ویں دن بھی مستحکم

By

Published : Feb 16, 2022, 11:49 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کے بعد 4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Fuel rates remain unchanged on February 16

مرکز کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا ہے، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

میٹرو شہر……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی …………95.41……… 86.67

کولکتہ ……104.67…….89.79

ممبئی …………109.98………94.14

چنئی ............... 101.40 .......... 91.43

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details