ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پندرہ دن کے استحکام کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو ان میں کمی کی۔ رادجدھانی دہلی میں پٹرول 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں بھی پٹرول . ڈیزل کے دام مستحکم رہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔