اردو

urdu

پیٹرول۔ ڈیزل کی قیمت مستحکم

By

Published : Jul 23, 2020, 6:27 PM IST

دہلی میں پیٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول کی قیمت بالترتیب 82.1 روپے، 87.19 روپے اور83.63 روپے فی لیٹر پر قائم رہی۔

Petrol And Diesel Prices Remain Stable
Petrol And Diesel Prices Remain Stable

نئی دہلی: ملک میں پیٹرول کی قیمت جمعرات کو مسلسل 24 ویں اور ڈیزل کی مسلسل تیسرے روز مستحکم رہی۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 81.64 روپے اور ممبئی میں 79.83 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر قائم رہی۔کولکاتہ میں یہ 76.77 روپے اور چنئی میں 78.60 فی لیٹر پر رہی جو اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

دہلی میں پیٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی سب سے بلند سطح ہے۔کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول کی قیمت بالترتیب 82.1 روپے، 87.19 روپے اور83.63 روپے فی لیٹر پر قائم رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details