نئی دہلی: زرعی کیمیکل کمپنیوں کی ایک تنظیم کراپ کیئر فیڈریشن آف انڈیا (سی سی ایف آئی) نے کہا کہ کیڑے مار دوا انتظام کاری بل 2020 سے ملک میں کیڑے مار ادویات کی شدید قلت ہوگی اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
سی سی ایف آئی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 'مجوزہ کیڑے مار دوا انتظام بل 2020 کے زراعت کے شعبے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے مزید کسانوں کی آمدنی پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ بل کی وجہ سے کیڑے مار دواؤں کی شدید قلت ہوگی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔