اردو

urdu

ETV Bharat / business

وارانسی: پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی رائے - پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کی عوام نے مسلسل پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل ظاہر کیا۔

By

Published : Jun 22, 2020, 11:11 PM IST

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہونا اب عام سی بات ہوگئی ہے سرکاری تیل کمپنیوں نے 22 جون مسلسل 16 ویں دن ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کو مہنگا کیا ہے۔

ویڈیو

پیٹرول کی کی قدر قیمتوں میں 35 پیسے اور ڈیزل میں 47 پیسے فی لیٹر مہنگا ہواہے اس اضافے کی وجہ سے ملک میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بیچ کا فاصلہ بہت کم رہ گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے اب قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی کا زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔

تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے اب بنارس میں پٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت71. 68 فی لیٹر ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں عوام نے بڑھتی قیمتوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے قیمتوں میں کمی کیا جائے ورنہ لوگ اپنی موٹر سائیکل اور کار وغیرہ فروخت کرنا شروع کر دیں گے۔

بنارس کے عوام نے کہا کہ لاک ٹاؤن میں تجارتی مراکز بند تھے جس کی وجہ سے آمدنی نہ ہوسکی ہے اب جب کاروبار شروع ہوگیا ہے تو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بلا واسطہ ہر فرد کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details