اردو

urdu

By

Published : Sep 18, 2020, 3:56 PM IST

ETV Bharat / business

گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے پے ٹی ایم کو ہٹایا

گوگل پلے سٹور نے اپنے گائڈلایئنس کی خلاف ورزی کے پاداش میں آن لائن پیسوں کی لین دین کرنے والے ایپ 'پے ٹی ایم' کو ہٹا دیا ہے۔

Paytm pulled down from Google play store for policy violations
Paytm pulled down from Google play store for policy violations

گوگل نے پلے اسٹور سے معروف آن لائن ایپ 'پے ٹی ایم' کو کمپنی کی ہدایات کی خلاف ورزی کے پاداش میں اپنے اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔

گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے پے ٹی ایم کو ہٹایا

اس سے قبل گوگل نے کہا تھا کہ ان کے یہاں کھیلوں میں سٹابازی کی سہولت فراہم کرنے والے اپیز کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اگر کوئی ایپ ایسا کرتا ہے تو وہ اسے پلے اسٹور سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی پی ایل جیسے بڑے کھیلوں کے مقابلوں سے پہلے اس طرح کے ایپس کے آغاز میں اکثر اضافہ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس آئی پی ایل کا تیرہواں سیزن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہونا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ' ہم آن لائن جوئے بازی کی اجازت نہیں دیتے ہیں یا کسی بھی غیر منظم جوئے والے ایپ کی حمایت نہیں کرتے ہیں، جو کھیلوں میں سٹابازی کی سہولت دے۔ اگر کوئی ایپ صارفین کو کسی دیگر ویب سائٹ کی طرف لے جاتی ہے جس کی مدد سے وہ اصلی رقم یا نقد انعام جیتنے کے لیے ادا شدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے تو یہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے'۔

گوگل نے مزید کہا کہ یہ پالیسیاں صارفین کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details