فیڈریشن آف آٹوموبائیل ڈیلرز ایسو سی ایشن نے جمعے کے روز ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' گذشتہ ماہ ستمبر میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 20.1 فیصد کمی کے ساتھ 157972 یونٹز رہ گئی۔ صارف کو راغب کرنے کے لیے اس سے قبل اس طرح کے ڈسکاؤنٹز کبھی نہیں دیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی گاڑیوں کی فروخت اس تناسب سے نہیں ہوپائی جیسی ہونی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں: آٹو موبائل صنعت میں بحران شدید تر
فیڈریشن کے مطابق گذشتہ برس ستمبر میں 197653 یونٹز مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ جبکہ موٹر سائیکل کی فروخت میں 12.1 فیصد کمی کے ساتھ یونیٹز 1098271 فروخت ہوئی، جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں موٹر سائیکل 1248998 یونٹز فروخت ہوئی تھی۔