اردو

urdu

ETV Bharat / business

ورلڈ بینک کا پاکستان کو کروڑوں ڈالر کا قرض - ورلڈ بینک پاکستان کو کروڑوں ڈالر کا قرض دے گا

ورلڈ بینک پاکستان کو تین منصوبوں کے لیے 91کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرے گی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 18, 2019, 10:10 PM IST

اطلاعات کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو تین مخلتف منصوبوں کیلئے 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا، جس کے لیے فریقین کے درمیان فنڈز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

خبروں کے مطابق ورلڈ بینک ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کے منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر دے گا۔

اسی طرح 40 کروڑ ڈالر کی مالیت کا دوسرا قرض اعلی تعلیم کیلئے استعمال کیا جائےگا۔ جبکہ 11 کروڑ 89 لاکھ ڈالر مالیت کا تیسرا قرض خیبر پختونخواہ میں ٹیکس وصولیوں کے نظام میں بہتری کے لیے دے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details