اردو

urdu

ETV Bharat / business

پاکستانی فضائی حدود کی بندش ختم: بھارت کو کتنا فائدہ؟ - پاکستانی فضائی حدود کی بندش ختم: بھارت کو کتنا فائدہ؟

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کی وجہ سے ایئر انڈیا کا 430 کروڑ روپے زیادہ خرچ ہوا ہے۔

By

Published : Jul 16, 2019, 3:55 PM IST

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذکورہ تنازع پلوامہ حملے کے بعد شروع ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات مزید کیشدہ ہوتے چلے گئے تھے، جبکہ دنوں ملکوں کے درمیان جنگ کی نوبت بھی آگئی تھی۔

متعلقہ ویڈیو

بھارت پاکستان تنازع کے پیش نظر امریکی ائیر لائنز نے نیویارک سے دہلی کے لیے اپنے پروازوں کو معطل کردیا تھا، اسی طرح ایران امریکہ تنازعات کے پیش نظر امریکی ائیر لائنز نے نیویار سے ممبئی کے لیے اپنے تمام پروازیں معطل کردے تھے۔

گذشتہ دنوں پاکستان نے فضائی حدود کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وہیں دوسری جانب پاکستان سول ایوسی ایشن اتھارٹی نے پیر کی رات پاکستانی فضائی حدود کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کا یہ اعلان مالی تنگی سے پریشان ایئر انڈیا کے لیے راحت کا پیغام ہے۔

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ایئر انڈیا کو بین الاقوامی پرواز کے لیے دوسرے راستے کا سہارا لینا پڑ رہا تھا، جس سے ایئر انڈیا کو 491کروڑوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 13 جولائی کو کہا تھا کہ پاکستان کے مشرقی فضائی حدود 26 جولائی تک بند رہیں گے۔ جبکہ مغرب کی طرف سے پنجگور کے فضائی حدود کھلے رہیں گے، جس کا استعمال بھارت پہلے سے ہی کر رہا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پرواز کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے شنگائی اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی اجازت فراہم کی تھی، تاہم بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کو استعمال نہیں کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو 21 مئی کو بشکیک میں ہونے والے ایس سی او کی ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے اپنے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details