اردو

urdu

ETV Bharat / business

پنجاب اور ہریانہ میں 11 اکتوبر سے دھان کی خریداری - e central government has postponed the purchase of paddy

مرکزی حکومت نے زرعی ریاست پنجاب اور ہریانہ سے ایم ایس پی کی قیمت پر 11 اکتوبر سے دھان کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Paddy procurement in Punjab and Haryana from October 11
پنجاب اور ہریانہ میں 11 اکتوبر سے دھان کی خریداری

By

Published : Oct 2, 2021, 4:05 PM IST

مرکزی حکومت نے 11 اکتوبر سے پنجاب اور ہریانہ میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر دھان کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ تمام ایجنسیوں کو کسانوں کی مدد کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

رواں برس ستمبر کے دوسرے پندرہ روز کے دوران پنجاب اور ہریانہ میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔ دونوں زرعی ریاستوں میں غیر موسمی بارش نے کھڑی دھان کی فصل کو متاثر کیا ہے۔ زیادہ تر مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی بارش کی وجہ سے معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے دھان کی مکمل پکنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران پنجاب اور ہریانہ میں بالترتیب 77 فیصد اور 139 فیصد بارش ہوئی۔

ہریانہ حکومت نے صارفین کے امور خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کو ایک خط لکھا ہے جس میں غیر موسمی بارشوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے دھان میں نمی کے مقدار میں چھوٹ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے علاقائی دفاتر کی طرف سے کیے گئے نمی کے مواد کی جانچ کی بنیاد پر بتایا گیا کہ دھان کے نمونوں میں 17 فیصد، پنجاب میں 18 سے 22 فیصد اور 18.2 کی قابل اجازت حد کے برخلاف ہریانہ میں 22.7 فیصد نمی پائی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details