پیوش گوئل نے جمعرات کو یہاں مختلف ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے سربراہ میٹنگ میں کہا،’آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ ارلی ہارویسٹ قرار کے لیے پابند ہے لہٰذا آپ لوگ اندازہ کریں کہ ہم آسٹریلیا کے ساتھ کن کن علاقوں میں ارلی ہارویسٹ کو حتمی شکل دے سکتے ہیں‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کا آسٹریلیا کے ساتھ ارلی ہارویسٹ قرار ختم ہوتے ہی دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کا راستہ صاف ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، برطانیہ، یورپی اسوسی ایشن، آسٹریلیا، کینیڈا، یو اے ای، اسرائیل اور دیگر ملک کے ساتھ تجارتی معاہدہ کی سمت میں تیزی بڑھ رہی ہے۔