اردو

urdu

ETV Bharat / business

پی۔نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری دسمبر میں 87132 کروڑ روپے پہنچی

فارن پورٹ فولیو انویسٹرز (ایف پی آئی) ایسے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پی نوٹ جاری کرتے ہیں جو براہ راست اندراج کیے بغیر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم انہیں پی نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری سے قبل تفتیش کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

By

Published : Jan 19, 2021, 9:55 PM IST

Updated : Jan 19, 2021, 10:08 PM IST

P-notes investment climbs to 31-month high in Dec
P-notes investment climbs to 31-month high in Dec

نئی دہلی: گھریلو سرمایہ مارکیٹ میں پارٹیسپیٹری نوٹ (پی۔نوٹ) کے ذریعے سرمایہ کاری 87،132 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ یہ گذشتہ 31 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں ( ایف پی آئی) کے رخ کا پتہ چلتا ہے۔

پی۔نوٹ کیسے جاری ہوتا ہے؟

واضح رہے کہ فارن پورٹ فولیو انویسٹرز (ایف پی آئی) ایسے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پی نوٹ جاری کرتے ہیں جو براہ راست اندراج کیے بغیر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم انہیں پی نوٹ کے ذریعے سرمایہ کاری سے قبل تفتیش کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:اڈانی گروپ نے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ معاہدہ کیا

سیبی کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے آخر میں بھارتی سرمایہ مارکیٹ میں پی۔ نوٹ کی مالیت بڑھ کر 87،132 کروڑ روپے ہوگئی۔ اس سے قبل نومبر کے آخر میں یہ مالیت 83،114 کروڑ روپے تھی۔ سیبی کے اعداد و شمار کے مطابق پی۔نوٹ کے ذریعے بھارتی شئیر بازار میں ایکویٹی، قرض اور ہائبرڈ سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی گئی۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ پی۔نوٹ کے ذریعہ کی جانے والی یہ سرمایہ کاری مئی 2018 کے بعد سب سے زیادہ ہے جب سرمایہ کاری 93،497 کروڑ روپے ہوگیاتھا۔ کورونا وائرس کے وباء کے پھیلنے کے وقت یہ سرمایہ کاری 15 برس کی کم ترین سطح پر 48،006 کروڑ روپے ہوئی تھی۔

اس وقت عالمی منڈیوں میں کافی ہلچل مچی تھی۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ اضافہ شروع ہوا اور اپریل میں 57،100 کروڑ، مئی میں 60،027 کروڑ، جون میں 62،138 کروڑ، جولائی میں 63،228 کروڑ اور اگست میں 74،027 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

یہ ستمبر 2020 میں کم ہوکر 69،820 کروڑ روپے رہ گیا، لیکن اکتوبر میں پھر بڑھ کر 78،686 کروڑ روپے ہوگیا تھا۔

دسمبر کے آخر تک کیے گئے 87،132 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری میں سے 78،870 کروڑ روپے شئیر میں لگائے گئے جبکہ 7،562 کروڑ روپے قرضوں اور 700 ہائبرڈ سیکیورٹیز میں لگائے گئے ہیں۔

Last Updated : Jan 19, 2021, 10:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details