کانگریس اور آرجے ڈی کے بینر تلے ملک کے متعدد شہروں میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف احتجاج کیا گیا، حزب اختلاف کے لیڈر و بہار سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے پٹنہ میں سائیکل چلاکر احتجاج کیا اور اس موقعے پر آر جے ڈی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں ان کے ساتھ مظاہرے میں شامل ہوئے۔
سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے لکھنؤ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سائیکل ریلی نکالی اور حکومت پر سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ' پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لیے وہ سائیکل سے اسمبلی جا رہے ہیں'۔
وہیں دارالحکومت دہلی میں سماجی کارکنان کی جانب سے بیل گاڑی، تانگوں پر بیٹھ کر ریلی نکالی گئی، اور مرکزی و ریاستی حکومت سے پیٹرول ڈیزل کی قیموں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
سماجی کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں مختلف نعروں والے پلے کارڈ لیے تھے جن میں سے' کچا تیل سستا تو، ہمارا تیل مہنگا کیوں'، پیٹرول ڈیزل کی ضافی قیمتیں کم کرو'، پیٹرول ڈیزل کی اضافی قیمت واپس لو ' جنتا کو لوٹنا بند کرو جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے'۔