اردو

urdu

ETV Bharat / business

Open Network for Digital Commerce: ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک ای۔کامرس کو جمہوری شکل دے گا: پیوش گوئل

تجارت و صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک (او این ڈی سی) چھوٹے کاروباروں کو مساوی مواقع فراہم کرکے انہیں تحفظ فراہم کرائے گا اور ای۔ کامرس کو جمہوری شکل دے گا۔ Open Network for Digital Commerce will Democratize E-commerce

'Open Network for Digital Commerce' will democratize e-commerce, says Piyush Goyal
ڈیجیٹل کامرس کے لیے اوپن نیٹ ورک ای۔کامرس کو جمہوری شکل دے گا

By

Published : Mar 19, 2022, 10:56 PM IST

وزیر پیوش گوئل بی آئی ٹی ایس، پیلانی کے ذریعہ منعقدہ سالانہ لانچ پیڈ۔ سرمایہ کاری سربراہ ملاقات کے پانچویں ایڈیشن سے ورچووَل طریقے سے خطاب کررہے تھے The Entrepreneurs Summit" at BITS Pilani.۔ نانا جی دیشمکھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےگوئل نے کہا کہ ناناجی دیشمکھ کی زندگی متعدد افراد کے لیے باعث ترغیب ہے۔'

اسٹیو جابس کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ، ’’اختراع ایک رہنما اور پیروکار کے درمیان فرق واضح کرتی ہے۔‘‘ اس امر کو اجاگر کرتے ہوئے کہ بی آئی ٹی ایس میں اختراکاروں اور خطرات اٹھانے والوں کی ایک تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے بی آئی ٹی ایس کے متعدد طلبا کا ذکر کیا جنہوں نے سنیما، رائٹنگ، کاروبار اور سماجی خدمات جیسے مختلف میدانوں میں کامیابی حاصل کی'۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ٹی ایس کا نعرہ یعنی، ’علم سب سے بڑی طاقت ہے‘، کی معنویت جتنی آج کے علمی معیشت کے دور میں ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ بی آئی ٹی ایس کے طلبا نے اختراع اور صنعت کاری کی دنیا میں اپنے لیے نام کمایا ہے، وزیر نے کہا کہ بھارت میں 10 فیصد یونیکارنس بی آئی ٹی ایس کے سابق طلبا کے ذریعہ ہی قائم کی گئی ہیں۔'

گوئل نے کہا کہ ایک صحت مند اسٹارٹ اپ ایکونظام کے لیے، تجربہ گاہیں، سرپرستی، اسٹارٹ اپس کو پروان چڑھانے والے مراکز اور سرمایہ فراہمی،جیسے چار اہم عناصر ہیں۔'

انہوں نے بی آئی ٹی ایس کے لچکدار تعلیمی بنیادی ڈھانچہ کی ستائش کی جس نے طلبا کو کالج کے برسوں کے دوران اختراع میں مدد فراہم کی اور کہا کہ اس کے واضح اثرات نئی تعلیمی پالیسی میں نظر آئے جسے حکومت نے طویل مشاورت کے بعد متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے دیگر کالجوں سے بی آئی ٹی ایس ماڈل سے سیکھنے اور نوکری تلاش کرنےوالوں کی بجائے روزگار فراہم کرنے والا بننے کی اپیل کی۔ ملک کے لیے اختراعی انجن کے طور پر اسٹارٹ اپس کا حوالہ دیتے ہوئے، گوئل نے کہا کہ آج ہم دنیا میں تیسرا سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو نظام والا ملک ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانچ برسوں میں، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ درج رجسٹر اسٹارٹ اپس کی تعداد 500 سے بڑھ کر 65000 کے بقدر ہوگئی اور ملک میں 90 سے زائد یونیکارنس بھی ہیں۔'

اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری سے متعلق حکمت عملی، 3برسوں کے لیے انکم ٹیکس سے استثنائی، سیڈ فنڈ اسکیم، نئے ٹریڈ مارک رجسٹریشن کے لیے معائنہ کی مدت میں تخفیف، جیسے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سہولت فراہم کار کے طور پر اپنے کردار کے تحت حکومت کے ذریعہ کیے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ماضی کی طرح رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے، اپنے نوجوانوں کو بڑا سوچنے اور بڑے خواب دیکھنے کے لیے فعال طور پر مدد فراہم کر رہی ہے۔'

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ فاتحین کوچی، لکھنؤ، سونی پت جیسے چھوٹے شہروں سے ابھر کر آئے ہیں، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو جمہوری شکل دی جا رہی ہے۔'

انہوں نے ابھرتے ہوئے صنعت کاروں سے اسٹارٹ اپس میں تنوع میں اضافہ کرنے، نئے کاروباری مواقع تلاشنے، زرعی صنعت کاری (زرعی شعبہ کے صنعت کار) کو فروغ دینے، ٹیکس صنعت کاری (ٹیکسٹائل)، ایجو صنعت کاری (ایجوکیشن) اور میٹاورس، ویب 3، مصنوعی ذہانت، 5 جی ، سائبر سلامتی جیسے شعبوں میں ابھرتی ہوئی تکناجی میں اختراع کو اپنانے کی اپیل کی۔'

انہوں نے ان سے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ان ٹکنالوجیوں کو انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر استعمال کرنے کے طریقہ کار پر غور کرنے کی اپیل کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہمہ گیریت اور مدور معیشت وقت کا تقاضہ ہے، وزیر محترم نے کہا کہ ہمہ گیریت کی چنوتی ایک طرح سے موسمیاتی تبدیلی، پائیدار حرکت پذیری، آبی انتظام کاری، وغیرہ جیسے مسائل کے حل تلاشنے میں بڑے کاروباری آئیڈیاز پیدا کرے گی۔'

ایلن مسک کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے، مسٹر گوئل نے کہا کہ ’’معمولی انسانی کے لیے غیر معمولی بننا ممکن ہے‘‘۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ مستقبل انہیں لوگوں کا ہے جن میں اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگنے کی ہمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی اختراع صرف ملک کے ہر ایک کونے تک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پہنچنی چاہئے۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اسٹارٹ اپس آنے والے کل کے قائد ہوں گے۔ انہوں نے نوجوان صنعت کاروں سے اس ملک میں اعلیٰ سطحی خوشحالی لانے اور ایک بلین سے زائد ایسے شہر یوں کی امنگیں پوری کرنے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی جو اختراع کے ذریعہ ہماری ترقی اور خوشحالی میں حصہ دار بننے کے متمنی ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details