اردو

urdu

ETV Bharat / business

صرف آٹھ فیصدی بھارتی صارفین آن لائن خریداری کرتے ہیں: رپورٹ - سوشل کامرس

بھارت کا سوشل کامرس سیکٹر جو 1.5 سے 2 ارب ڈالر کی مجموعی تجارتی مالیت (جی ایم وی) کا مارکٹ ہے، توقع ہے کہ وہ صرف پانچ برسوں میں 16 سے 20 ارب ڈالر کا مارکٹ بن جائے گا۔ سنہ 2030 تک ریونیو میں 60 سے 70 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

Only 8% of Indians shop for products online
Only 8% of Indians shop for products online

By

Published : Dec 10, 2020, 9:32 AM IST

بھارتی ای کامرس سستے ڈاٹا سپلائی میں تیزی اور ڈیجیٹل سہولت کی وجہ سے مالی برس 2020 میں 30 ارب ڈالر کا جی ایم وی صنعت بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر 57.2 کروڑ صارفین کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پرہے۔ تاہم بھارت آن لائن تجارت کے معاملے میں ابتدائی مرحلے میں ہے، صرف 8 فیصد بھارتی (تقریبا 10.5 کروڑ) آن لائن مصنوعات خرید رہے ہیں، جو دوسری منڈیوں کی بنسبت بہت کم ہے۔

یہ ایک نئی رپورٹ 'دا فیوچر آف کامرس ان انڈیا - دا رائز آف سوشل کامرس' کے ہیں جسے بین اینڈ کمپنی کے ذریعہ سکیور انڈیا کی شراکت میں جاری کی گئی ہے۔

مختصراً بھارت کا سوشل تجارت کا شعبہ دس برسوں میں موجودہ ای کامرس مارکٹ کے مقابلے دگنا ہو جائے گا۔

رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بین اینڈ کمپنی کی ایشیاء پیسیفک ٹکنالوجی، ویکٹر اور جدید تجزیاتی پریکٹس کے پارٹنر اور لیڈر ارپن شیٹھ نے کہا کہ بھارت میں سوشل کامرس بھارت کے ای کامرس کے شعبے کو وسیع کر رہا ہے اور ایک ماڈل کے لیے وہ راہ ہموار کر رہا ہے۔ جہاں روایتی ای کامرس فروغ پائے گا، معاشرتی قیادت والے ماڈلز بھارتی صارفین کے لیے ای کامرس کی رسائی کو بڑھا دیں گے۔ "

سیکویا کیپیٹل انڈیا ایل ایل پی کے وی پی شریانش ٹھاکر کا ماننا ہے کہ آن لائن تجارت کا عروج ابھی شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تجارت کو فروغ دینے، برانڈز، صارفین اور چھوٹے کاروباروں کو براہ راست سماجی پلیٹ فارم کے ذریعے منسلک کرنے اور جدید صارفین سے ملنے میں سوشل کامرس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details