پیاز ایک بار پھر عام آدمی کو رلانے لگی ہے، جو سیب سے بھی زیادہ مہنگی ہو گئی ہے، اوسطاً معیار کا سیب خودرہ بازار میں 30۔40 روپے کیلو گرام پر دستیاب ہے، لیکن ایک کیلو گرام پیاز 50۔ 60 روپے میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ خودرہ بازار میں پیاز 70 ۔80 روپے فی کیلو گرام کی قیمت میں فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے ہیوسٹن میں منعقد 'ہاؤڈی مودی' کی تقریب سے خطاب کرتے مختلف زبانوں میں کہتے ہیں کہ بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کیا واقعی بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے، عام آدمی مہنگائی کی مار جھیل رہا ہے'۔