اترپردیش کی ریاستی حکومت نے سو دنوں میں سو صنعتی یونٹ قائم کرنے کے منصوبے کے تحت آج بریلی میں ایک سیمینار منعقد کیا۔ سیمنار میں ضلع بریلی کے بڑے اور چھوٹے کاروباری افراد نے شرکت کی۔ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے اس منصوبہ کے تحت نئے صنعتی یونٹز کے قیام کے بارے میں معلومات دیں اور لوگوں کو نئی صنعتوں کے قیام کی ترغیب دی۔
زری، زردوزی اور زیورات کی تیاری کے لیے بریلی کا انتخابات - سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم
'ون ڈسٹرکت ون پروڈکٹ' کے تحت اترپردیش کی حکومت نے گھریلو مصنوعات کو فروغ دینے کی غرض سے سو دنوں میں سو صنعتی یونٹز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ' بریلی ضلع کو سُرما، زری، زردوزی، پتنگ- منجھا، فرنیچر اور زیورات تیار کرنے کے لیے عالمی سطح پر شناخت صاحل ہے۔ 'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' یعنی او ڈی او پی اسکیم کے تحت بریلی کے روایتی کاروبار زری، زردوزی، فرنیچر اور زیورات کی تیاری کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان روایتی صنعتوں کو مزید ترقی اور وسعت دینے کی غرض سے ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع میں آئندہ سو دنوں میں سو صنعتی یونٹز لگانے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا آغاز آج بریلی ضلع میں بھی ہوا ہے۔ یہ سلسلہ 22 دسمبر 2020 سے آئندہ 31 مارچ 2021 تک چلےگا۔
ڈسٹرکٹ انڈسٹری سنٹر میں منعقدہ سیمینار میں بڑے چھوٹے اور نئے پرانے تاجروں نے شرکت کی۔ پہلے دن، تقریباً ایک درجن افراد نے ایک نیا صنعتی یونٹ قائم کرنے کے لیے فارم بھی پُر کیے۔ ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر کی جانب سے دستکاروں کو سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنے تیار شدہ سامان کی مارکیٹنگ اور برانڈنگ سکھانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ تاکہ تیار شدہ سامان کو سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں متعارف کیا جا سکے۔'