اردو

urdu

ETV Bharat / business

مریض کو مفت میں ہسپتال پہنچائے گی اولا - ola partners delhi govt to offer free emergency mobility to citizens

کمپنی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ' اگر کسی غیر کووڈ۔19 مریض کو نقل حمل کی ضروت ہوتو وہ 102 نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Ola partners Delhi govt to offer free emergency mobility to citizens
فائل فوٹو

By

Published : Apr 25, 2020, 9:00 PM IST

ٹیکسیی خدمات کے لیے معروف اولا نے دہلی حکومت کے محکمہ صھت کے ساتھ شراکت داری دی ہے، اس کے تحت اولا مریضوں کو مفت میں ہسپتال پہنچانے کے لیے اپنی خدمات دے گی۔

کمپنی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ' اگر کسی غیر کووڈ۔19 مریض کو نقل حمل کی ضروت ہوتو وہ 102 نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

وزارت صحت کی ٹیم مریض کے لیے ایک ٹیکسی الاٹ کرے گی۔ مریض کو مفت میں ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ' وہ ایسے مریضوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے جو کوڈ 19 انفیکشن سے متاثر نہیں ہے۔ ان میں جانچ، ڈائلیسس، کیموتھریپی کے علاوہ زخمی ہونے والے مریض بھی شامل ہیں۔ اولا نے کہا کہ' وہ مریضوں کو صاف اور محفوظ سفری تجربہ فراہم کررہی ہیں'۔

اولا کیب کے ڈائیوروں کے پاس حفاظت کے لیے تماج ضروری سازوسامان، جیسے ماسک، سینیٹائزر و ضروری چیزیں دستیاب ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details